ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سنٹرل مسلم اسوسی ایشن آف کرناٹک کی مجلس منتظمہ کے لئے پولنگ 39؍امیدوار میدان میں

سنٹرل مسلم اسوسی ایشن آف کرناٹک کی مجلس منتظمہ کے لئے پولنگ 39؍امیدوار میدان میں

Mon, 18 Dec 2017 10:51:37    S.O. News Service

بنگلورو،17/دسمبر(ایس او نیوز) ریاست کے قدیم ادارہ سنٹرل مسلم اسوسی ایشن آف کرناٹک (سی ایم اے) کی مجلس منتظمہ کے لئے 17دسمبر کو انتخابات کروائے جارہے ہیں ۔30رکنی مجلس منتظمہ کے لئے جملہ 39؍امیدوار میدان میں ہیں ۔کل صبح 10بجے سے شام 5بجے تک عباس خان کالج برائے نسواں کے احاطے میں پولنگ ہوگی جس کے لئے تمام انتظامات کرلئے گئے ہیں ۔ انتخابی افسر اسلم پاشاہ نے بتایا کہ انتخابات بیلٹ پیپر کے ذریعہ ہوں گے ۔ جملہ 5327؍افراد پر مشتمل ووٹروں کی قطعی فہرست جاری کردی گئی ہے جس کے تحت پولنگ کروائی جائے گی۔انہوں نے ووٹر حضرات سے گزارش کی کہ وہ مذکورہ ادارے سے جاری شناختی کارڈ کے ہمراہ پہنچ کر اپنے ووٹ کا استعمال کرسکتے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ پولنگ کے لئے جملہ 9پولنگ بوتھس قائم کئے گئے ہیں۔ضرورت محسوس ہونے پر پولنگ بوتھ میں اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے ۔انتخابات پرامن طریقے سے منعقد کرنے کے لئے تمام امیدواروں سے گزارش کی گئی ہے۔ اس میں تعاون کا بھی انہیں یقین دلایا گیا ہے۔مسٹراسلم پاشاہ نے بتایا کہ پولنگ کاوقت ختم ہونے کے بعد درمیان میں وقت دے کر فوری ووٹوں کی گنتی شروع کردی جائے گی اور بہت جلد نتائج کااعلان کردیا جائے گا۔مذکورہ ادارے کے لئے کئی برسوں تک اپنی خدمت انجام دینے کے ساتھ ساتھ بطور صدر15سال تک اپنی بیش بہا خدمت انجام دئیے الحاج مقبول احمد صاحب کی رحلت کے بعد ہورہے انتخابات میں ہر کوئی ان کی کمی کو محسوس کررہاہے۔ادارے کے لئے ان کی خدمات ناقابل فراموش رہے ہیں۔


Share: